ماہنامہ ” سنگت“ کے ایڈیٹوریل بورڈ کا اجلاس 14 اگست2014 کو ساڑھے گیارہ بجے مری لیب میں منعقد ہوا ، جس میں ڈاکٹر شاہ محمد مری، جئیند خان جمالدینی ، وحید زہیر، عابد میر اور جاوید اختر نے شرکت کی۔ڈاکٹر منیر احمد رئیسانڑیں اور پروفیسر عزیز مینگل علالت کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے۔

اجلاس کا ایجنڈا مندرجہ ذیل تھا:
-1 ماہنامہ ” سنگت“ کی سرکولیشن
-2 مواد کا انتخاب
-3 گیٹ اپ
-4 بلوچی زبان کا سیکشن
-5 ایڈیٹوریل بورڈ کا اگلا اجلاس سنگت کا سالنامہ
اس اجلاس میں مذکورہ بالا ایجنڈے پر شرکا نے تفصیل سے بحث کی اور اس فیصلے پر پہنچے کہ آئندہ ماہنامہ ” سنگت“ کی سرکولیشن کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے گا اور اس کے زیادہ سے زیادہ قاری ممبر پیدا کےے جائیں گے اور ممبر شپ جو سالانہ تین سو روپے ہے، اسے نہیں بڑھایا جائے گا۔
ماہنامہ ’سنگت‘ کے مواد کے انتخاب میں یہ دیکھا جائے گا تحریریں زیادہ سے زیادہ عملی و ادبی اور صحت مند سائنسی موضوعات پر مشتمل ہوں۔
اس رسالے کے گیٹ اپ کو مزید خوب سے خوب تر بنایا جائے گا۔
اس میں بلوچی زبان و ادب پر مواد کا حصہ کم از کم تیس فیصد رکھا جائے گا ۔ علاوہ ازیں دیگر زبانوں کے مواد کو بھی زیادہ سے جگہ دی جائے گی۔
” سنگت“ کے سالنامے کا اجرا دسمبر میں کیا جائے گا، جس میں ایک حصہ تحقیقی مضامین پر مشتمل ہوگا ۔ علاوہ ازیں سنگت میں ہر ماہ ایک یا دو تحقیقی مضامین شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنگت ایڈیٹوریل بورڈ کا اجلاس اکتوبر میں منعقد ہوگا۔
یہ اجلاس دو بجے دوپہر تک جاری رہا۔

 

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے