محترم شاہ محمد مری
اسلام علیکم!
امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوگا۔
بھائی نور محمد شیخ کی مہربانی سے کبھی کبھی سنگت نظر نواز ہوجاتا ہے اور میں ہر بار اس سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہوں۔ اکتوبر کے شمارے میں مجید امجد کی نظم ” شاعر“ پرانی شراب نئی بوتل کے مصداق سرور دے گئی۔ ارشاد مستوئی کے قتل کا اندوہناک حادثہ اور اسکی تفصیل پڑھ کر دُکھ ہوا اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے۔
کرشن چندر کے ” تین غنڈے“ پڑھے ایک زمانہ بیت گیا تھا اب اسے دوبارہ آپ کے جریدے کے ذریعے پڑھنے کا موقع ملا تو مزہ آیا۔کوئٹہ میں آپ ” سنگت“ کے ذریعے اپنے حصے کا کام کئے جارہے ہےں اللہ آپ کو ہمت حوصلہ اور وسائل عطا کرے، آمین! وسلام۔
مخلص

غالب عرفان
کراچی
******
ایڈیٹر جناب شاہ محمد مری
اسلام و علیکم!
ماہنامہ سنگت کوئٹہ کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہوں ۔میں آپ سے عرض کرتا ہوں کہ میرے بلوچی افسانہ کا انگریزی ترجمہ مےں نے تیار کیا۔ پہلے بھائی وحید تو مجبور کیا اُس نے صبر کرنے مجھ کو کہا۔ اس لےے صبر کا دامن پکڑ کر چھ مہینے گزر گئے پھر بھی یہ افسانہ کا ترجمہ دے دیا۔
اُس نے میرے سامنے ماہنامہ سنگت کا نام لیا۔ یہ بھی کہا بھائی جاسم تو خود ارسال کریں ضرورچھپے گا ۔ رب العزت سے بھروسہ کرو۔ ابھی مےں افسانہ کا ترجمہ ارسال کررہا ہوں۔ ماہنامہ سنگت کے ایک کونے میں شامل کروائیں یہ آپ کی مہربانی ہوگی۔
میرا دل خوش ہوجائے گا۔
وسلام۔آپ کا چھوٹا بھائی
جاسم اکبر ۔کیچ
******
شاہ محمد مری صاحب
آداب
اُمید ہے مزاج ِ گرامی بخیر ہونگے ۔ آغا گُل نے کوئٹہ سے ماہتاک سنگت ارسال کیا۔ ان کی تحرےریں بھی موجود ہیں۔ اس میں ہوسکتا ہے آغا گل نے میری کتاب ”صحرا کی ہتھیلی “پہ دیا آپ کو دی ہو جو آغا گل کے کام پر تحقیقی اور تنقیدی کتاب ہے۔ آغا نے حُکم دیا کہ میں سنگت کے لےے لکھا کروں تو مجھے یاد آیا کہ کافی سال پہلے میں کچھ لکھا کرتی تھی ۔ پھر یہ رابطہ منقطع ہوگیا۔ اب پھر خط لکھ رہی ہوں۔
مجھے ضرور رسالہ ارسال کیجئے میں لکھاکروں گی ۔ ابھی بھی سنگت کے لےے کچھ تحریریں بھیج رہی ہوں۔
سلامت رہےے
آسناتھ کنول
******

مکرمی شاہ محمد مری صاحب
سلام مسنون،
کوئٹہ کا نمائندہ میگزین ” سنگت“ آپ کی نظرِ عنایت کی بدولت ” نالہ¿ دل“ کی لائبریری میں موصول ہوتا رہتا ہے۔ یہ فیضان ہم تک پہنچانے کی خاطر ہم آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ادبی رسائل و جرائد ہر دور میں اہم رہے ہےں۔ یہ ایک خاص ذہن کے لوگوں کے لےے عملِ تنفس کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دوسری زبانوں کے تراجم کی اہمیت کے پیشِ نظر آپ خوبی سے قاری کے ذہن تک رسائی آسان بنا رہے ہیں۔ ادبی تقریبات اور خبروں سے موجودہ ادبی منظر نامہ کی تصویر دیکھنے کو ملتی ہے۔ میگزین میں شامل کتابوں پر تبصرے کسی بھی طرح مقررہ فنی حدود سے تجاوز نہیں کرتے اور قاری کو لکھت اور لکھاری سے بھرپور انداز میں متعارف کرواتے ہیں۔ رسالے کے دیگر شعبوں کی اٹھان بھی تسلی بخش اور حوالہ کے طور پر ذکر کی جاسکتی ہے۔
نالہ¿ دل کا شمارہ آئندہ ہفتہ آپ کی خدمت میں ارسال کردیا جائے گا ۔ احباب کو سلام و دعا۔
محتاجِ دعا
مرزا بشیر بھیروی۔ سرگودھا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے