عبداللہ جان جمالدینی صاحب (94ویں سالگرہ کے حوالے سے ،ماہ تاک ’سنگت ‘ کے سرورق پر ، محترم عبداللہ جان جمالدینی کی تصویر دیکھ کر۔ ایک تاثُر)۔

افضل انسان
عبداللہ جان

تازہ فوٹو دیکھا
پُر نور چہرہ دیکھا
احساس مُسرت سے
دل باغ باغ ہوگیا
ذہن میں بہار کی ہوا چلی
رگ وپے میں پھول کھِل اُٹھے
وجود نہال ہوگیا
اور فضا میں
قوس وقزح کے رنگ بکھر گئے

عبداللہ جان جمالدینی :
ایک مثالی زندگی کا سفر
عوام دوست علم ودانش کا سفر
اقدارِ حیات سے پُر مایہ
اظہار خیالات کا سفر
اور ترقی پسند شعور کا سفر

عبدللہ جان جمالدینی:
ایک باغ وبہار شخص
جس نے محبتیں پھیلائیں
آگہی کا اجالا پھیلایا
اپنی دھرتی پر
عقلیت اور رواداری کے
چھاؤں دار درخت اُگائے
اور احترامِ آدمیت کا سبق پڑھایا

سر زمین وطن کی
سرزمین وطن کی
آنے والی نسلیں
اپنی زندگیوں میں
مثبت تبدیلی کے لیے
اپنے پس ماندہ سماج سے
گُھٹن دور کرنے کے لئے
جب ، قلم وکتاب سے
سچی دوستی کریں گی
اور جہد حیات کی
روشن راہوں پہ چلیں گی
تب، یقیناً،وہ
عظمت انسانیت کے مینارِ نور
ماما جمالدینی کو
دل کی گہرائیوں سے
یاد کریں گی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے