ہاتھ میں کیا ہے
ریکھائیں ہیں
کیا لکھا ہے ریکھاؤں میں
موت لکھی ہے
موت لکھی ہے؟
اور بھی کچھ لکھا ہے دیکھو
خون لکھا ہے
خون لکھا ہے ؟
کچھ تو اور بھی لکھا ہوگا
اندھیرا لکھا ہے ان میں
اور گھٹن ہے
اور جہالت
اور نحوست
اور غلاظت
ایسا کیسے؟؟ کیوں لکھا ہے
پھر سے دیکھو
ایسا کچھ لکھا ہو ان میں
خواب لکھے ہوں
پھول لکھے ہوں
اور محبت
اور عبادت
اور کہیں انسان لکھا ہو
یہ کس چڑیا کو کہتے ہیں؟
وہ جو دھاگوں سے بندھی ہے
کٹھ پتلی ہے
ناچ رہی ہے
موت کی لے پر
تا تاتھیا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے