یہ سحر سورج اُجالے روشنی
پار ہے ہیں پانے والی روشنی
تشنگانِ علم و حکمت کے لیے
آبِ زم زم کے پیالے روشنی
بڑھتے جاتے ہیں اندھیرے چار سُو
روشنی اے کملی والے روشنی
آپؐ کا سارا حسب سارا نسب
سب حد یثیں سب حوالے روشنی
آپ ؐ کی توصیف ہوکیسے بیاں
روشنی پر کون ڈالے روشنی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے