محبت ہمیں شاید اپنے وقت کی
گول گول‘ دائروی چکّردار کائنات سے باہر نکال کر
ایک بڑے سکون کے سپرد کردیتی ہے
یہاں تک کہ دائروی کائنات کے اندر سانس لینے
والے عقلی شِکرے‘ چیلیں اور گِدھ
ہمیں مْردہ سمجھ کر ہمارے زندہ جسم پر
اپنی اپنی چونچیں مارنے لگتے ہیں
محبّت ہمیں اس کائناتی وقت میں ایک خوب صورت قرار تک پہنچاتی ہے
جہاں شعوری کائنات کے تمام جبریلوں کے پر
بھسم کردیئے جاتے ہیں
اور پھر محبت ہمیں لاشعور کے
اس ساتویں آسمان پر لے جا کر بٹھا دیتی ہے
جہاں قرار کی صراحیوں سے جنوں کا نشّہ
پیمانہ تک آکر
ہماری عقل کی رگوں کو
مہبوت اور مجذوب کردیتا ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے