دیدہ ودل میں سم شہد کی تاثیرسی ہے
خواب کی خواب سرائی تری تصویر سی ہے

میں بدن راکھ کا بو آئی تھی ان آنکھوں میں
لیکن امکان کی صورت کسی تعبیر سی ہے

کس طرح اس کو بتاتے کہ گزرتی کیا ہے
خواہشَ ناز صحیفوں سی ہے تفسیر سی ہے

اے خدا کیاتری دنیا میں کوئی میرا ہے
کیا یہ افلاک کی حد صورت جاگیر سی ہے

شوق سے شوق کا سودا ۔۔سرِ سو ق ایفا
عکس کو آ ئینے سے خواہشِ تطہیر سی ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے