سنگت اکیڈمی آف سائنسز بلوچستان نے اپنے پیش رووں کو یاد کرنے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اسے جاری رکھتے ہوئے اس مرتبہ 7مئی 2017کو ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مئی کا مہینہ جو محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے تو معروف ہے ہی لیکن اس ماہ سے انسانیت کے کئی اور محسنوں کی یادیں بھی وابستہ ہیں۔ مئی کا مہینہ جو کارل مارکس کا مہینہ ہے ، میر یوسف عزیز مگسی ، گل خان نصیراور سوبھوگیان چندانی کا مہینہ ہے اور میر عبداللہ جان جمالدینی کا مہینہ ہے ۔ یہی وہ شخصیات ہیں جو سنگت اکیڈمی کے رہ نما ہیں اور انہی کی سوچ سنگت اکیڈمی آف سائنسز کا دستور ہے ۔
سات مئی 2017کو ہونے والی اس کانفرنس میں کتابوں کی نمائش ، مقالے ، اور اہم قراردادوں کے ساتھ بلوچستان میں بولی جانے والی زبانوں کا مشاعرہ بھی شامل تھا۔ اس مشاعرے میں بلوچی ، براہوئی، اردو، پشتو اور فارسی ہزارگی کے شعراء نے اپنا پیش کیا۔ مشاعرے میں جن شعرانے کلام سنایا ان میں حسن ناصر، بارکوال میاخیل ، ڈاکٹر منیر رئیسانی، عجب خان سائل، وہاب شوہاز، سرور جاوید، محمد علی تورانی ، سیما سحر ، عاصم ظہیر ، غم خوار حیات، محمود شکیب سنجرانی ، بیرم غوری، قاضی عبدالمجید شیر زاد اور بہت سے دیگر شعرائے کرام شامل تھے۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے