دریا بیچ اک تنہا مندر
اور کنارے مسجد
جس کے گنبد سات
اس کے پاس کھڑا اِک بھکشو
اوڑھے گیروا چادر
دریا میں اِک کشتی
کشتی پر بیٹھی ہے ناری
ننھا بالک گود میں اُس کے
مانجھی گائے گیت
شاہ لطیف کی وائی جیسا
سب کی خیر ہو مولا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے