آج کے حالات پر بھی بات ہونی چاہیے
روشنی میں رات پر بھی بات ہونی چاہیے

ہو چکے وہ سانحے جن کو کہ ہونا تھا کبھی
اب نئے خدشات پر بھی بات ہونی چاہیے

اہلِ دہشت نے پسِ دیوار رکھا ہے جسے
بات کیا ہے؟ بات پر بھی بات ہونی چاہیے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے