مجھے خواب کا روگ لگا بھائی
کوئی ہے کیا اس کی دوا بھائی

میری آنکھ کو چھو لے اشک اگر
ہو جاتا ہے صحرا بھائی

میں بنجر ہوتا جاتا ہوں
کوئی اچھا شعر سنا بھائی

اب مجھ سے اس کا ذکر نہ کر
میں تیاگ چکا دنیا بھائی

باہر تاریکی رہنے دے
مرے اندر دیپ جلا بھائی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے