آج کل کے شاعروں میں
شاعری اور شاعرانہ پن
ذرا مفقود ہے
بس تعلق اپنا پن
موجود ہے
یہ مری تنظیم سے ہے
یہ ہمارا دوست ہے

اس کا اک دربار سے واسطہ
اس کا اک اخبار سے ہے واسطہ

وہ ہمیں خرچہ بھی دے سکتا ہے کچھ
وہ ہمیں پرچہ بھی دے سکتا ہے کچھ

ایسی تصویریں رپورٹیں بے شمار
بنتی ہیں زینت بڑے اخبار کی

کون کہتا ہے یہاں پر
شاعری بڑھتی رہے
زندگی کی روشنی
بڑھتی رہے

ایسے موسم میں کہاں
باد نسیم۔۔۔!!۔
ایسے موسم میں کہاں
حرف مرادؔ ۔۔۔!!!۔
فائدے کا دوستی کا دور ہے
اب کہاں علم و ادب کا شاعری کا دور ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے