عورت:۔
ماں، بہن بیٹی
اور کئی محترم رشتے ناتے
گھر ، خاندان کے
ہر مرد کے لیے:
کُنبے، قبیلے کی
ہر عورت کے دل میں،
بے حد احترام موجود
مگر پھر بھی ، جیسے:
عورت ومرد میں
ذہنی ، احساساتی اور جذباتی،
دُوری یافاصلہ موجود

تنگ نظر سوچ کا حامل:۔
مظلوم ، ستائے ہوئے انسانوں پر
صدیوں سے حکمرانی کرنے والا
یہ بے درد نظام
درد مند عورت کی
مساوی حیثیت کی
بات تو بہت کرتا ہے
لیکن ، اِس مردانہ سماج کو
بے بس عورت کو
مساوی مرتبہ دینا نہ آیا

اپنے معاشرے میں:۔
یک طرفہ اور منفی سوچ کے حامل
حاوی مرد کو
عورت کی ہستی کو سمجھنانہ آیا
اُس کی ذہنی صلاحیتوں ، قابلیت
اور جسمانی محنت ومُشقت کا
خلوصِ دل سے اعتراف کرنا نہ آیا
اُس کے جذبات کا لحاظ کرنا نہ آیا
اور، سب سے بڑی بات:
’’عورت کو انسان تسلیم کرنا نہ آیا‘‘

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے