بلوچستان کی سرد ہوائیں
اب ابھی اس شخص کے
سنگ لحد سے لپٹ کر روتی ہیں
جس نے گرم دل
ٹھنڈے دماغ
اور صاف ہاتھوں کے ساتھ
سیاست کی!!۔
وہ شخص
جو سردار نہیں تھا
وہ شخص
جوجی ایچ کیو کا جمعدار نہیں تھا
وہ شخص جو
بلوچستان کا بچہ
اور بلوچ قوم کا
باپ تھا
وہ شخص جو
دائیں اور بائیں
بازؤں کے درمیاں
ایک اداس دل تھا!۔
وہ شخص جو
غریب بلوچ عورت کی ٹوڑھی پر
ایک کالاتل تھا
سفید بالوں والا وہ شخص
سیاست کی سیاہ رات سے
لڑتا ہواقندیل تھا
وہ شخص بندوق کے جواب میں
ایک دلیل تھا
وہ دلیل اس دل کا تھا
جس کے بارے میں
ایک فلسفی نے لکھا ہے:۔
’’دل کے دلائل دماغ کی سمجھ سے بہت دور ہیں‘‘

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے