(۱)

معیشت کو طبقاتی سے
غیر طبقاتی کرنا ہی
بَس حل نہیں
لوگوں کو
لوگوں کی عادتوں
لوگوں کے ذہنوں کو
غیرطبقاتی کرنا
بھی پیہم ضروری عمل ہے
کہ مستقبل انسان کا
غیر طبقاتی
پیہم عمل سے ہی ہوگا
یہ پیہم ، گراں تر ، عمل
محض چند اور چْنیدہ
عناصر نہیں
سارے لوگوں کا ہو گا
یہ لمبا سفر ہے
کہ طبقاتی ماضی بھی لمبا سفر تھا
(یہ مِیلان کندرا کو بھی
باقی سب کی طرح ، کوئی سمجھاتا)
ورنہ یہ ہِلتا
اْلٹتا پلٹتا رہے گا

(۲)
جہاں ، جب ، جو
بھونچال آنا ہے ،
آتا ہے ، آئے
سفر پھر تو آگے کا ہے
جو بچے گا
وہ آگے بڑھے گا
نہ گھبراؤ
مرکز
تم اور ہم نہیں
وقت ہے
اور زمانہ ہے
اِن پر نظر رکھنا
جذب اِن میں رہنا
سفر اور وقت
آگے بڑھتے رہیں گے
تم اور ہم نہ ہوں گے بھی
تو بعد
اَور اْس کے بعد۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے