جھٹ پٹ نے بہت سارے اہم واقعات دیکھے ہوں گے ۔ مگر آج آپ لوگوں کا ایک نیک بزرگ کو یاد رکھنے کے لیے جمع ہونا میری نظر میں سب سے بڑا واقعہ ہے ۔ آپ نے یہاں آکر ہم سب پر احسان کیا ہے ۔ آپ جمہوریت کو یاد کرنے جمع ہوئے ، آپ انگریز سے آزاد ہونے کی جدوجہد کو یاد کرنے جمع ہوئے ہیں ۔آپ ہماری عوامی جمہوری تحریک کی ٹوٹی ہوئی تاریخ کو جوڑنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ساری قوم اور سارے غریب سیاسی ورکرز آپ حاضرین کے شکر گزار ہیں۔ آپ کی آج یہاں موجودگی اندازوں سے بھی زیادہ خیر اور نیکی کا کام ہے ۔
آپ نے پہلی اینٹ رکھ دی۔ اب اسے صرف برقرار رکھنا ہے ۔آپ نے آکر بتادیا ہے کہ جو شخص انسانوں کی بھلائی کے لیے کام کرتا ہے اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
اُس نے آپ اور ہماری خاطر جاگیرداروں کے ڈنڈے کھائے ، جیل اور سختیاں سہیں مگر کسانوں کے ساتھ، غریبوں کے ساتھ، اور وطن کے ساتھ اپنی وفاداری جاری رکھی۔ وفا کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا ۔ آپ سارے دوستوں کی موجودگی اِس بات کا ثبوت ہے ۔
یہ خیر خواہ، آزادی آبادی چاہنے والا، اور ہر انسان کی خوشحالی چاہنے والا بزرگ ہم سب کا ہے ۔ ہم سب اسے یاد کریں گے ۔ آپ آج یہاں جھٹ پٹ میں مل بیٹھے ہیں، ہم پندرہ دن بعد 30دسمبر کو کوئٹہ میں اس کی یاد کا جلسہ کر رہے ہیں ۔ اگلے سال صرف دو نہیں دس شہروں میں اُس کے احترام کے جلسے ہوں گے۔
مگر اصل بازی آپ جھٹ پٹ والے لے گئے ۔ اس سلسلے میں ہم جھٹ پٹ کی لیڈری قبول کرتے ہیں۔ اللہ آپ کی اس مُچی اور دیوان کو ، آپ کے اِس جلسے کو کامیاب بنائے۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے