سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی مرکزی کابینہ کا اجلاس جاوید اختر کی زیرصدارت 6جنوری2019ء کو پروفیشنل اکیڈمی کوئٹہ میں دوپہر دو بجے منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا حسبِ ذیل تھا؛
۔1۔ پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن کے کنونشن میں سنگت کے عہدیداروں کی شرکت
۔2۔کلچر فیکلٹی، ہیلتھ فیکلٹی، لیبر فیکلٹی اورویمن فیکلٹی کا قیام
۔3۔ایجوکیشن فیکلٹی کی کارکردگی پر بحث
۔4۔ پوہ و زانت فیکلٹی کی رپورٹ
۔5۔ دیگر
اجلاس میں ڈاکٹر شاہ محمد مری ، عطا اللہ بزنجو، جاوید اختر اور عابدہ رحمان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ساجد بزدار اور عابد میر چوں کہ کوئٹہ سے باہر تے، لہٰذا انہوں نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ جب کہ پروفیسر بیرم غوری، عصمت خروٹی، خالد میر اور ڈاکٹر عنبرین مینگل اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔
پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن کے کنونشن میں شرکت پر بحث میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر شاہ محمد مری، جاوید اختر، عطااللہ بزنجو، عابد میر، ڈاکٹر منیر رئیسانڑیں اور وحید زہیر کنونشن میں شرکت کریں گے۔ عابد میر ’بلوچستان کا معاصر ادب‘ کے موضوع پر مقالہ پڑھے گا اور وحید زہیر براہوی ادب پر اپنا مقالہ کنونشن میں پیش کرے گا۔ جب کہ جاوید اختر سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کرے گا۔ یہ سب دوست 17جنوری کو کوئٹہ سے روانہ ہوں گے۔
کلچر فیکلٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ جس کا چیئرپرسن ڈاکٹر شاہ محمد مری ہو گا۔ جب کہ پروفیسر بیرم غوری اور نورخان حسنی اس فیکلٹی کے ممبر ہوں گے۔ یہ کمیٹی جلد اپنا اجلاس بلا کر کلچر پالیسی کا ڈرافٹ مرتب کرے گی اور اس پر اپنا کام شروع کرے گی۔ اجلاس میں لیبر فیکلٹی کی بھی منظوری دی گئی۔ اس فیکلٹی کا چیئرپرسن اکرم مینگل ہو گا،اللہ داد اور نواز کھوسہ اس کے ممبر ہوں گے۔ یہ فیکلٹی جلد اپنا اجلاس بلا کر لیبر پالیسی کا مسودہ ترتیب دے گی اور اس پر کام شروع کرے گی۔ اجلاس میں ہیلتھ فیکلٹی کی بھی منظوری دی گئی۔ اس فیکلٹی کا چیئرپرسن ڈاکٹر منیر رئیسانڑیں ہو گا، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر معراج کھوسہ اس فیکلٹی کے ممبر ہوں گے۔ ویمن فیکلٹی کی بھی منظوری دی گئی۔ جس کی چیئرپرسن عابدہ رحمان ہو گی، اس کے ممبر نوربانو اور حمیدہ تاجک ہوں گی۔ یہ فیکلٹی اپنا اجلاس بلا کر ویمن پالیسی کاڈرافٹ مرتب کر کے اپنا کام شروع کرے گی۔
اجلاس میں ایجوکیشن فیکلٹی کی کارکردگی بھی زیربحث آئی۔ ایجوکیشن فیکلٹی، ایجوکیشن پالیسی کی اشاعت کے بعد غیرفعال رہی ہے۔ اس کو فعال بنانے کے لیے اس کا چیئرپرسن جیئند خان کو بنایا گیا، جاوید اختر اور عابد میر اس کے ممبر کے بطور کام کریں گے۔ یہ فیکلٹی بھی اپنا اجلاس بلا کر اپنے کام کو آگے بڑھائے گی۔
اجلاس میں پوہ و زانت فیکلٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جو عطااللہ بزنجو نے پیش کی۔ یہ فیکلٹی پہلے سے کام کر رہی ہے، اس کا چیئر پرسن ڈاکٹر عطااللہ بزنجو ہے اور اس کے ممبر عبداللہ شوہاز اور ذاکر قادر ہیں۔اس فیکلٹی کا ایک اجلاس ہو چکا ہے اور یہ فیکلٹی اپنا کام بہ خوبی سرانجام دے رہی ہے۔
اس کے بعد اجلاس کا اختتام ہوا۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے