بھاگی بھاگی، صحرا صحرا، آہ آہ
قطرہ قطرہ، دریا دریا، چاہ چاہ

پھر سفر لاگا مجھے یہ عشق کا
مٹی مٹی، گیلی گیلی، راہ راہ

تو نے مجھ سے کیوں چھپایا راز یہ
پانی پانی، ڈوبی ڈوبی، ساہ ساہ

نظم تیری چَھپ گئی اخبار میں
نقطہ نقطہ، مصرع مصرع، واہ واہ

رادھا تیرے پیار میں میرا ہوئی
قصہ قصہ، آنسو آنسو ، جاہ جاہ

تارا گر کر چْھپ گیا ہے چاند میں
سیپی سیپی، جگنو جگنو، گاہ گاہ

یاد تیری رہ گئی ہر رات میں
لمحہ لمحہ، جاگی جاگی، ماہ ماہ

ہر طرف تمثیل بکھری چاندنی
خوشبو خوشبو، کانٹا کانٹا، کاہ کاہ

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے