۱۔
ایک سمے کی آدھی دوڑ
کالے، گورے، ننگے لوگ
چھپ جائیں گے اندھے جوگ
رہ جائیں گے گندے روگ
۲۔
مفلس آنچل میلا میلا
جس میں چھید بھی ایسے جیسے
سر پر سایہ ہو نہ پایا
خالی دھوپ کی رہ گئی چھایا
۳۔
کیسے دل کا روگ لگایا
کیسے دل کا بھید چھپایا
روگ میں جوگی کے جوگن نے
اپنا آپ بھی ہے جھلسایا
۴۔
کاغذ پہ جال یہ تِری اس چال سے بنا
لا زندگی کے رنگ مِرے منہ پہ مار دے
میں خوش ہوں کائنات مِرے در پہ ہے کھڑی
تصویر میری رات کی اس دل پہ ہے پڑی

۵۔
پہلے پہل زمیں پہ کوئی گھونسلہ نہ تھا
پھر یوں ہوا کہ یاد تری آ بسی یہاں
بس تْو خدا ہوا تو مرا آسماں ہوا
سجدے میں یہ جہان، جہاں اور ہی ہوا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے