کیسا لاوا ہے یہ
پھوٹتی اور اُمڈتی ہوئی
تہ سے احساس کی
کچھ اُلجھتی ہوئی سانس سے
اور چٹختے ہوئے میرے جذبات سے
ڈھالتی شکل میں
ایک بے شکل احساس کو
دیوتا اِک بناتی ہوئی
یہ مری شاعری
کیسا لاوا ہے یہ
پھوٹتی اور اُمڈتی ہوئی
تہ سے احساس کی
کچھ اُلجھتی ہوئی سانس سے
اور چٹختے ہوئے میرے جذبات سے
ڈھالتی شکل میں
ایک بے شکل احساس کو
دیوتا اِک بناتی ہوئی
یہ مری شاعری