یہ گھومتا پہیہ تم سے ہے

یہ جیون سب کا تم سے ہے

تم بیٹے ہو اس دھرتی کے

سب مان ہمارا تم سے ہے

قسمت میں تمہارے تاریکی

یہ روشن دنیا تم سے ہے

یہ درانتی شان تمہاری ہے

اور سُرخ ستارا تم سے ہے

قبضہ گیروں، شیطانوں کو

اب موت کا دھڑکا تم سے ہے

وہ غاصب، جھوٹے دعویدار

یہ بُرج منارا تم سے ہے

جو سب کی بدلے گا قسمت

وہ سُرخ سویرا تم سے ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے