کابینہ اجلاس:۔۔۔ جاوید اختر

۔سنگت اکیڈمی آف سائنسز کا کا بینہ اجلاس 7مئی دو بجے مری لیب میں ڈاکٹر ساجد بزدار، سیکٹری جنرل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں جاوید اختر، ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو اورڈاکٹر شاہ محمد مری نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا ایجنڈہ مندرجہ ذیل تھا:۔

۔1۔ عالمی سیاسی صورت حال

۔2۔ ملکی سیاسی صورت حال

۔3۔ بلوچستان کی سیاسی صورت حال

۔4۔ سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی مختلف فیکلٹیز کی تشکیل، طریقِ کار

۔5۔ اکتوبر /نومبر سنگت کا نگریس کی تیاری، سیکٹری جنرل رپورٹ /فنانس رپورٹ

۔6۔ سنگت پوہ زانت کی کارکردگی، موضوعات کا انتخاب اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ

۔7۔ سنگت اکیڈمی آف سائنسز کے متعلق تاثرات تحریر کرنے پر زور

۔8۔ بلوچستان میں دیگر تنظیموں سے معاہدہ دوستی۔

                اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی فیکلٹیز جن میں ویمن فیکلٹی، ایجوکیشن فیکلٹی، ہیلتھ فیکلٹی اور لٹریچر فیکلٹی کی تشکیل کی جائے گی اور ان کا طریقِ کار وضع کیا جائے گا۔ ان فیکلٹیز میں ویمن فیکلٹی، کلچر فیکلٹی، ایجوکیشن فیکلٹی، پوہ زانت فیکلٹی پہلے سے تشکیل شدہ ہیں لیکن اب تک غیر فعال ہیں۔

                اکتوبر یا نومبر میں منعقد ہونے والی سنگت کانگریس کی تیاری، سیکٹری جنرل رپورٹ اور فنانس رپورٹ کی تیاری پر بھی بحث کی گئی، جو کانگریس میں پیش کی جائیں گی۔ سنگت اکیڈمی آف سائنسز نے گزشتہ سالوں میں بلوچستان کی ادبی تنظیموں سے معاہدہ دوستی کا سلسلہ شروع کیا تھا اور کئی تنظیموں سے معاہدہ دوستی بھی کیا تھا لیکن یہ سلسلہ کافی وقت سے آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔ اسے کیسے جاری رکھا جائے پر بھی بحث ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ سنگت اس سلسلے کو ہر حالت میں جاری رکھے گی۔ اور بلوچستان میں کام کرنے والی دیگر ہم خیال ادبی تنظیموں کو ساتھ لے کر اپنا سفر جاری رکھے گی۔

                 سنگت پوہ زانت میں مستقل طور پر ایک مقالہ عوامی ادیب، شاعر اور دانشور کے معاشرتی کردار پر ہوگا، جس کے موضوعات مقرر کیے جائیں گے اور اس پر مختلف مقرر اپنے مقالات پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں سنگت پوہ زانت کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس کی ادبی نشستوں کو تنقیدی نشستوں میں تبدیل کرنے پر غور کیا گیا کہ ہر پوہ زانت کی نشست تنقیدی نشست ہوگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سنگت اکیڈمی آف سائنسز کے اراکین سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اس تنظیم پر اپنے تاثرات تحریر کریں اور اس کے کردار کو اجاگر کریں تاکہ اس پر ایک اچھی دستاویز مرتب کی جائے۔ ان فیصلوں کے علاوہ سنگت کی قرار دادوں کی ترتیب اور مواد کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ آخر میں یہ فیصلہ ہوا ان سب فیصلوں کی منظوری سنگت مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے لی جائے گی۔جس کا اجلاس 22جون کو ہوگا۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے