تیرے گھر پر چاندنی سے

ایک سندھی نظم لکھ کر

گھر کے در پر

چھوڑ آیا ہوں

 

ہوا اَنپڑھ کہیں اْس کو اْڑا کر لے نہ جائے

اور بارش سے نہ پڑھوالے اْسے!۔

 

اس سے پہلے

یعنی بارش پڑنے سے پہلے

ہوا لگنے سے پہلے

تم اْٹھا لینا اْسے!۔

 

اور پھر

تم بھی اگر

وہ پڑھ نہ پاؤ

تو ہوا کے نذر کردینا اْسے

 

اور

ہوا بارش سے پڑھوالے گی اْس کو

اور بارش تم کو پڑھ کر بھی سنا دے گی وہ نظم

سسکیاں لیتے ہوے

روتے ہوئے!۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے