جس دور میں جینا مشکل ہو

اس دور میں جینا لازم ہے

جہاں اظہار پر پابندی لگتی ہو

وہاں اظہار کرنا لازم ہے

جہاں لاشوں سے حکام ڈرتے ہوں

وہاں لاشوں کی آواز بننا لازم ہے

جہاں فن کی تضحیک ہوتی ہو

وہاں مقتل کا سجانا لازم ہے

جہاں سوکھی زبانوں پر کانٹے اگتے ہوں

وہاں خونِ دل سے سیراب کرنا لازم ہے

جہاں ممکن نہ ہو افکار تازہ کی نمو

وہاں سوئے ذہنوں کو جگانا لازم ہے

جب روشنیاں سب گل ہو جائیں انیس

سورج کو زمین پر لانا لازم ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے