درزی بھائی!۔

یہ لوکپڑا۔۔۔۔۔کالاکپڑا

(روشن دن کے عین مخالف

اندھیرے سا کالا)۔

اور اس کپڑے سے اک سی دو

برقعہ

ماں کہتی تھی

دھی کی عزت ہی عزت ہے

اپنے آپ کوآپ سنبھالو

وقت ہی کچھ ایسا ہے بھائی!۔

 

اور بچے گا جتنا کپڑا

اس سے سی دو

اور اک برقعہ۔۔۔

 

برقعہ میری دھی زینب کا

نہیں جی کپڑا کم نہ ہوگا

میری زینب۔۔۔چار برس کی ننھی گڑیا

 

میں بھی ماں ہوں

خبریں سنتے ہوگے تم بھی

چاربرس کی بچی کا بھی برقعہ سی دو

 

پھر میں سوچوں

چار برس کی بچی کی جو عزت تارو تار ہوئی تو۔۔

برقعے سے کیا عزت کی رکھوالی ہوگی؟

میری خام خیالی ہوگی۔۔

 

پھر بھی میری ماں کہتی تھی

دھی کی عزت ہی عزت ہے

اپنے آپ کو آپ سنبھالو

وقت ہی کچھ ایسا ہے بھائی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے