چراغ  جلانے والوں  نے

چراغ  جلانے سے

چند لمحوں پہلے ہی

چراغ  بجھانے کا

بندوبست کیا تھا۔۔۔

 

بادلوں نے برسنے سے

چندلمحوں پہلے ہی

برسنے  سے انکار کیا تھا

 

بے روز گار نوجوان نے

روزگار سے

چند لمحوں پہلے ہی

خودکشی کی تھی۔۔۔

 

ایک شخص نے

بھوک و پیاس کی خاطر

روٹی ملنے  سے

چند لمحوں پہلے ہی

اپنے بچوں کو زہر پلایا تھا۔

 

لکھاریوں نے

سچ لکھنے سے

چند لمحوں پہلے ہی

جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے