یہ جو اتنا چہک رہے ہیں آپ

ہائے کتنا جھجک رہے ہیں آپ

 

بدلے بدلے سے آپ کے تیور

آج ہم کو کھٹک رہے ہیں آپ

 

آپ سے میں جھلک نہیں پائی

مجھ سے کتنا جھلک رہے ہیں آپ

 

ہم سے باتیں بھی کیجئے صاحب

کب سے آنکھوں میں تک رہے ہیں آپ

 

رفتہ رفتہ دہک رہی ہوں میں

رفتہ رفتہ مہک رہے ہیں آپ

 

دیکھئے، یوں نہ دیکھئے ہم کو

دیکھئے پھر بھٹک رہے ہیں آپ

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے