یار و! بس اتناکرم کرنا

پس ِمرگ نہ مجھ پہ ستم کرنا

مجھے کوئی سندنہ عطا کرنا دین د اری کی

مت کہنا جو شِ خطا بت میں

دراصل یہ عورت مومن تھی

مت اُٹھنا ثابت کرنے کوملک وملت سے وفاداری

مت کوشش کرنااپنالیں حکام کم ازکم نعش مری

 

یا راں، یاراں

کم ظر فوں کے دشنام تو ہیں اعزازمرے

منبر تک خواہ وہ آنہ سکیں

کچھ کم تو نہیں دلبر میرے

دمساز مرے

ہر سر حقیقت جاں میں نہاں

اورخاک وصبا ہم ر از مرے

تو ہین نہ ان کی کر جانا

خو شنو دئی محتسبا ں کے لیے

میت سے نہ معافی منگوانا

 

تد فین مری گرہو نہ سکے

مت گھبر انا

جنگل میں لا ش کو چھوڑ آنا

یہ خیال ہے کتنا سکوں افزا

جنگل کے درند ے آلیں گے

بن جانچے مرے خیالوں کو

وہ ہا ڑ مرے اور ماس مرا

اور میر العلِ بد خشاں دِ ل

سب کچھ خوش ہوکر کھالیں گے

 

وہ سیر شکم

ہونٹوں پہ زبانیں پھیر یں گے

 

اور ان کی بے عصیا ں آنکھوں میں چمکے گی

تم شاید جس کو کہہ نہ سکو،وہ سچا ئی

یہ لاش ہے ایسی عورت کی

جو اپنی کہنی کہہ گزری

تا عمر نہ ہر گز پچھتائی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے