بھور سمے کا گیان ہے تو
یا شام کی گھپ خاموشی کا
بھید بھرا وجدان
انتم سر ہے سات سروں کا
یا پھر عشق کے آٹھویں سرُکی
تورانجھے پہچان
کون ہے؟
کیا ہے؟
کونسا ہے یہ میرے بھیترکا تجھ سے پیمان؟
صحراؤں سی
خاک اڑاتی تنہائی میں
دھوپ بھری دکھ کٹھنائی میں
لکھنے، بولنے، سوچنے والی
عورت ہے یہ
ارد گرد سرگوشی والی رسوائی میں
رانجھے!
تیری ہمراہی ہر دکھ کا رکھے مان
تیرے دھیان کے گھنگھرو باندھوں
رقص کرے دل
مست مست مستانی دھڑکن
کرے تیرا اعلان
یہ دنیا کیا جانے رانجھے
مجھ میں تیری کونسی مدھرا
مجھ میں تیرا کونسا نشّہ
دل کا سہ کو کونسا تیرا دان
یونسا ہے یہ میرے بھیترکا تجھ سے پیمان

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے