آخری خواب محبت ہم ہیں

دیکھ لو ہم کو غنیمت، ہم ہیں

 

ریزہ ریزہ وجود ہیں لیکن

ہم سمجھتے ہیں سلامت،ہم ہیں

 

رقص ہو یا ہو شعرِ شور انگیز

وحشتِ شوق کی قیمت،ہم ہیں

 

جابجا چپ کی بانسری باجے

دم بخود عکس کی صورت،ہم ہیں

 

ایک چبھتی ہوئی کرچی تو،ہے

درد سہتی ہوئی خلقت،ہم ہیں

 

سخت آساں ہیں اور بہت مشکل

حرفِ سادہ ہیں بجھارت، ہم ہیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے