سورج کو ہتھیلی سے
چھپانے والے ہم لوگ
جشن منا رہے ہیں
نونہالان قوم نے نوے فیصد
نناوے فیصد اور سو فیصد
نمبر حاصل کئے ہیں
مبارکبادیاں،’مٹھاہیاں
یہ سب ہماری محنت کا ثمر
اور والدین کی دعاوں کا
نتیجہ ہے
مگر گزیدگان نظام زر
اور واقفان حال
لرزہ براندام ہیں
تعلیمی اور سماجی انحطاط
سے انکا دل لرز رہا ہے
کل یہ سو فیصد نمبر لینے والے
بچے جب مقابلے کے امتحانات
میں ناکام ہو کر خدکشی کا
ارتکاب کر بیٹھیں
تو!
کس کے خلاف ایف آئی آر
کٹوائی جائے
نظام کے خلاف؟
حاکم کے خلاف؟
تعلیمی اداروں کے خلاف؟
نمبر دینے والے بورڈ کے خلاف؟
یہ نمبروں کا بیوپار
آ و بتاؤں تم کو
ایک نیا کاروبار
والدین کی جیبوں پہ
کھلا ڈاکہ ڈالو
طالب علموں کے ذھنوں کو
کھلے عام اجاڑو

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے