اسپِ تازہ کی رفتار سے بھاگ اٹھا
دل میں سویا عشق دوبارہ جاگ اٹھا

آنکھیں آخر کس دن پھر کام آئیں گی
پانی ادھر سے مل جائے گا ”آگ“ اٹھا

دروازے پر قفل کہاں لگ سکتا ہے
بیٹھے ہیں کچھ دیواروں پر کاگ ، اٹھا

رستے صرف دعاﺅں سے نہیں کھل سکتے
پہلے سوئے پڑے ہوئے یہ بھاگ اٹھا

سیپ کو حاصل کر لینا آسان ہے کیا؟
دریا سے اک دن پہلے کچھ جھاگ اٹھا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے