لال گلال
اترن روح کی لالو لال

باتی کلمہ سیکھ گئی
شعلے اٹھے پاروں پار
لا لو لال۔۔لال گلال
کوا کائیں کائیں کرے
کوئل کی ہر کوک پی وار
لالو لال لال گلال

گر د اٹا ہر چہرہ ہے
بھوک کی چاروں سمت پکار
سورج اندھا ہو گیاہے
روشنیوں کے سو بیوپار
لالو لال لال گلال

کس سے اب امید کریں
دلھ ہی اپنا پالنہار
لالو لال لال گلال

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے