شازیہ، وہ کمسن ماں جسے بیٹی پیدا کرنے کے جرم پر شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کرکے کوما میں پہنچا دیا

اوہ۔۔۔
تو وہ تم ہو،
ابا۔۔۔
وہ تم ہو، جس نے
میری ماں کو
مجھے جنم دینے کی پاداش میں
موت و حیات کے
دھندلے دوراہے پر
نیند کی جنگ میں مبتلا کر دیا ہے،
تو۔۔۔۔
یہ تْمہی ہو،
جس نے
ذرا سا بھی نہیں سوچا کہ۔۔
گر تمہاری ماں کو
اْس کی ماں نہ جنتی تو
کیا تم آج ہوتے۔۔۔۔؟؟
اور کیا ہوگا ابا۔۔۔
اگر تم مجھے بھی مار دو گے۔۔۔
میں کم سے کم "تمہارے جیسا ایک اور” جننے سے بچ جاؤں گی۔
ویسے سن لو ابا۔۔
مجھے بیٹی بنانے میں
میری ماں کا نہیں
تمہارا دوش ہے۔۔۔۔
تو اگر بیٹی جننا پاپ ہے ابا۔۔
تو سزا صرف تمہیں ملنی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے