یہ عیار ، مکّار ، چالاک ، سفاک ، خونی ، جنونی
یہ کاذب
یہ خائن
یہ غاصب ، لٹیرے
خبیث
ہمارے سروں پر مسلّط ہیں اپنی تمام
خباثت کے ساتھ !۔

مْنافق
یہ راشی
یہ وحشی درندے
ہمارا لہو چوس کر سرخ رْو
روبرو ہیں ہمارے
بڑی بے حیائی ڈھٹائی سے تقریر فرمارہے ہیں
مکمل رعونت کے ساتھ !۔

مْکٹ ان کے سر پر سجا ہے
وہ سر
جو کہ مْردار دھڑ پر دھرا ہے
غلاظت کے ساتھ !۔

ذرا
انکے ٹی وی پہ چہرے تو دیکھو
کہ جن پر
نحوست برستی ہے
لعنت کے ساتھ !۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے