پیاری دوشیزہ
شام کے ڈھلتے ہوئے مناظر دیکھنے والی آنکھیں
جو کہ تمہاری ہیں۔۔۔۔ ! ۔
اگر خیرہ کردیں جائیں تو ،۔
ہم اِنہیں خیرہ کی ہوئی آنکھوں سے
گذشتہ ڈھلتے ہوئے مناظر "Rewind” کر کے دیکھ سکتے ہیں

یہ میرا خیال ہے
تمہاری پوریں
ہرے سمندر کے کنارے
ہلکی نم مٹی سے
گلابی رنگ کے ہونٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی
تمہارے فوکس کرنے کی دیر ہے

لوک کتھا پڑھتے ہوئے کچھ سطریں
نہ چاہتے ہوئے بھی در گزر نہیں کر سکا
"تمہارے جسم سے خوشبو چرانے کا موسم آچکا ہے”
اور یہ کچھ پھول
تمہارے جسم سے
خوشبو مستعار نہیں کر سکے
تو مرجھا گئے
رات کے تین بجے
دیوار کی دوسری جانب سے
نامانوس آوازوں کے خوف نے جھنجھلا دیا
چوتھی بار
خیالی باتوں کا سلسلہ منقطع ہوگیا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے