سنگتوں کی محفل میں

موتیوں کی مالا ہیں

 

کچھ غزال آنکھیں ہیں

باکمال باتیں ہیں

 

علم کی کمانیں ہیں

درجنوں مثالیں ہیں

 

شاعروں ادیبوں کی

نِت نئی کتابیں ہیں

 

جُگنوؤں کی ہیں شمعیں

ہر طرف اُجالے ہیں

 

روشنی کے دریاہیں

کچھ عظیم ڈھالیں ہیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے