ہم نے بچوں کے

ماضی کی ناف کاٹ کر

موئن جو دڑو میں

دفن کر دی

اور انہیں عرب میں اگے

کجھور کے پتوں کا پوتڑا پہنا دیا

ہم نے

موئن جو دڑو کی کھدائی کے فنڈ کی عربی تسبحیاں اور عربی مصلے خریدے

مبادا بچے

اپنی کٹی ناف کے ساتھ

رقص کرتے کرتے

پاؤں کی تھاپ سے

موئن جو دڑو کی کھدائی نہ کر دیں

مگر

بچے بھلا کب فارغ بیٹھتے ہیں

انہوں نے مسخ  شدہ تاریخ کی

ساری ایپس ڈلیٹ کردی ہیں

اور اب انتقاماً

پب جی کھیلنے میں مصروف ہیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے