آؤ ہم مل کے خواب دیکھتے ہیں
خواب جو بادلوں پہ رکساں ہوں
خواب جو زندگی کا ساماں ہوں
خواب جو مثلِ اک گلستاں ہوں
خواب جو روشنی بکھیرتے ہیں
خواب جو سورجوں کو گھیرتے ہیں
خواب جو قسمتوں کو پھیرتے ہیں
خواب جو آرزو ہیں جینے کی
خواب جو گفتگو ہیں سینے کی
خواب جو یاس ہیں سفینے کی
خواب جو زندگی کو بہلائیں
خواب جو چاہتوں کو نہلائیں
خواب جو میرے خواب کہلائیں
خواب جو ہم نے مل کے دیکھے ہیں
خواب جو گْل نے کِھل کے دیکھے ہیں
خواب جو ہم نے کَل کے دیکھے ہیں
خواب جو عشق نے سکھائے ہیں
خواب جو ہجر نے بتائے ہیں
خواب جو حْسن نے دکھائے ہیں
خواب سانسیں ہواؤں میں بھر دیں
خواب صورت شعاعوں میں بھر دیں
خواب پانی گھٹاؤں میں بھر دیں
خواب حسرت رداؤں میں بھر دیں
خواب انساں کی عظمتوں کے لئے
خواب مہر و محبتوں کے لئے
خواب تسکین و چاہتوں کے لئے
خواب دل کی ضرورتوں کے لئے
خواب رنگین صورتوں کے لئے
خواب خوش بخت مورتوں کے لئے
خواب آدم کی راحتوں کے لئے
خواب شْب شْب مہورتوں کے لئے
خواب خوشبو کے اور گلاب کے خواب
خواب رنگوں کے آفتاب کے خواب
خواب کرنوں کے ماہتاب کے خواب
خواب جزبات و اضطراب کے خواب
خواب مدھوشی و شراب کے خواب
خواب شوہاز کے وہاب کے خواب
آؤ کل کے حساب دیکھتے ہیں
آؤ ہم مل کے خواب دیکھتے ہیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے