اِک دن سمندر کے کنارے
شام کو استادہ پانی کو
تکتا جارہا تھا میں
اچانک میری نظریں ڈوبتیں سُورج پہ جا ٹھہریں
تو دوڑا میں
پیلے روغنی پانی میں دوڑا دُور تک سُورج بچانے کو
مجھے جب ہوش میں لایا
تو پوچھا مجھ سے ملاح نے
کہ تم نے خودکشی کیوں کی
کہا میں نے نہیں میں خودکشی کرتا
میں دوڑا تھا
کہ سُورج کو بچاؤں گا
اگر یہ ڈوب جائے گا
تو میرے کل کا کیا ہوگا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے