سموراج ونڈ تحریک کی کابینہ کی میٹنگ3 مئی کو صبح 11 بجے ہوئی۔ اجلاس کی صدارت ونڈ موومنٹ کی صدر محترمہ نورین لہڑی نے کی۔ اس اجلاس کے شرکاء میں روبینہ زہری، جلیلہ حیدر،شازیہ احمد، نور بانو، عابدہ رحمان، نورین لہڑی، اور ڈاکٹر شاہ محمد مری شامل تھے۔
میٹنگ کا آغاز اس بات سے ہوا کہ منشور کی قراردادوں پر کام کرنے کا کیا طریقِ کار ہو نا چاہیے اور یہ کہ ہمارے منشور میں صرف عورت کا استحصال ہی نہیں بلکہ دوسری قراردادیں بھی ہیں اس کے لئے یہ طے ہوا کہ جو ہماراایک اچھاقدم تھا اُس کو پھر سے شروع کیا جائے ا ور یہ بھی طے پایا کہ ہر دفعہ کوئی ایک ممبر سیشن لے گا۔ہمیں شعور بڑھا کر لوگوں کو منظم کرنا ہے ۔اس کے لئے بہت ضروری کابینہ کی میٹنگ، جنرل باڈی کی میٹنگ اور شعور و فکر کی نشستیں ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ممبر شپ خود بخودبڑھتی چلی جائے گی اور Change آنے میں برسوں لگ جاتے ہیں ۔میٹنگ میں اس پر بھی گفتگو ہوئی کہ سمو راج ونڈ موومنٹ اپنی Identity کو برقرار رکھتے ہوئے گفتگو کے ذریعے ، تحریر کے ذریعے دوسری تنظیموں کے ساتھ روابط قائم کر سکتی ہے۔
اگلی میٹنگ جون کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے