مو قلم خشک ہے
اب کوئی عکس رِستا نہیں
رنگ مِلتے نہیں
پھول کا ذکر کیا
زخم تک اِس اَذیّت میں کھِلتے نہیں
سانس بھی سینہ بے دلِ مبتلا سے
گزرتی نہیں
آنکھ جنموں سے منظر میں پیوست ہے
اِلتوائے تخیّل کی قاتل گھڑی!۔
اور کچھ دیر رْکنے سے ہر کینوس آئینہ ہوئے گا
عکس جو بھی بنے گا
لہو روئے گا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے