صرف چند خوبصورت لمحے
جو ہماری آنکھیں
ایک دوسرے کو سونپ گئی ہیں
تعارف کے لئے کافی نہیں
ابھی تو وقت کی زنبیل سے بہت سے لمحے نکال کر
تمھیں دکھانا ہیں
وہ لمحہ
جب
میری زبان تالو سے کھینچ لی گئی تھی
اور وہ جب میری آنکھیں
تیز دھار نوکیلے ناخنوں سے نوچ لی گئیں
اور جب پگھلا ہوا گرم سیسہ
میرے کانوں میں انڈیلا گیا
کیا تم برداشت کر لوگے؟
کیا تم میری گویائی
میری بینائی
اور
میری سماعت لوٹا دوگے؟
کیا تم؟؟

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے