پہلی بار
سارہ شگفتہ ایکسپریس میں بیٹھا
علاقہ ثروت میں قدم رکھا

ذی شان ساحل
نظم آباد کے داخلی دروازے پر
ایمیل اور دوسری نظمیں لئے استقبال کو پہنچیں

افضال احمد سید
گلابوں سے بھرے تھال
اور بارش سے بھیگی ہوئی چھتری لئے
سمندر کے کنارے ایک چھری کے ہمراہ موجود تھے
"جو سیب کو ٹیڑھا کاٹتی ہے”

میں پہلا آدمی تھا
جسے ایک نظم
تحفے میں دی گئی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے