۔1۔کشتی جل

جاؤ۔۔۔۔۔
جاؤ۔۔۔۔۔۔
چاند کے پار۔۔۔۔
اک ندیا بہتے پانی کی۔۔۔۔
نیند کی لوری گاتی ہے۔۔۔۔

۔2۔ایک لمحے کی رات

رات کا ظلم سہا
جنگ تاروں سے لڑی

چاند چپکے سے ہنسا
نیند حیران کھڑی

خواب خاموش کھڑے
سوچ کیسی ہے گھڑی

۔3۔منظر، خدشہ، احساس اور آس

آدھی آنکھیں کھولی ہوں گی
ایک ذرا سی آہٹ پر بھی
سینے میں دل دھڑکا ہو گا
خواب گلی کے دروازے میں
تیز ہوا کا جھونکا ہو گا

اور دیا کیا؟
ان ہاتھوں میں ، جلتا ہو گا؟

۔4۔گٹھڑی

آدھی عمر کا آدھا حصہ
اور آدھے لمحے سوچوں میں
اکثر آدھے رہ جاتے ہیں
آدھی رات اور آدھی میں
میرے آدھے سپنے کیوں کر
آدھے کچے رہ جاتے ہیں

۔5۔تمھیں بھولنے کی عادت ہے

چلو اک پل اجالے میں
ذرا سی دیر سوچیں ہم

پرانے دن،
کئی باتیں
وہی سپنے،
وہی یادیں
میری آنکھیں،
تمھارے خواب

مگر برسوں پرانی یاد
تمھیں اب یاد ہو گی ناں !!۔

۔6۔رات کے اس پہر

چندا میرے… رات میں آنا
قطرہ قطرہ… بہہ کر یونہی
شور نہ کرنا… سو جا نا تم

چندا میرے… سو جانا تم
رات میں آنا… بہہ کر یونہی
قطرہ قطرہ۔۔۔ شور نہ کرنا

چندا میرے۔۔۔ شور نہ کرنا
رات میں آنا۔۔۔ قطرہ قطرہ
بہہ کر یونہی…سو جانا تم

۔7۔ سیپی

آخری شام میں
تیرتی آنکھ میں
میں نے دیکھا تجھے
تو بھی آذان ہے
تو بھی قرآن ہے
میرے عشقِ حقیقی کا انعام ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے