گوکہ مرجائیں گے
پر اس سے پہلے کچھ
ایسا کرجائیں گے
کچھ سلوٹیں ماضی کی
کچھ نشان ویرانی کے
سدھار کے جائیں گے
ہم اپنا نقش پا چھوڑ جائیں گے
کوئی امر کام کر جائیں گے
زندگی میں زندہ رہ جائیں گے
زندگی کو محنت کا لہو دیتے
معصوم بچوں کی قسم
پیار کی دھارا بن کے بہہ جائیں
آؤ ان کے لیے کچھ کر جائیں
دھقاں کے بہتے پسینے کی قسم
مل کے ان کے لیے کوئی کام کر جائیں
اپنا نام امر کر جائیں
زندگی میں زندہ رہ جائیں