ترانام شُبھ نام کیا ہے او گوری؟

نہ تو میں نے پوچھا

نہ تم نے بتایا

نہ  تیرے گلے میں پڑا ٹیگ میں نے پڑھا

کسی اور سے بھی نہ پوچھا ترانام شُبھ نام گوری!۔

گوری!۔

چلو پوچھ لیتے ہیں گوری

”ترا نام شُبھ نام کیا ہے او گوری؟“

کہا تم نے دھیمے سُروں میں مرے کان  میں:۔

۔”مرا نام گوری ہے

پر آپ کو

مرا نام کس نے بتایا؟“۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے