بہت دن لگے
زمین کا سفر طے کرنے میں،
خواہشیں پوری کرنے میں
اور قدم گننے میں

بہت دن لگے
اس لڑکی کو
دروازے کے روزنوں سے
کسی کو تلاش کرنے میں

بہت دن لگے
پرندے کو خلاؤں کی سیر کرنے میں
اور دنیا کا آخری کونا تلاش کرنے میں

بہت دن لگے
مجھے ڈوب جانے میں
جہاں پانی نہیں تھا
اور اْسے کھو جانے میں
جہاں دھند نہیں تھی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے