سنو مریم، سنو خدیجہ، سنو فاطمہ

سالِ نو کی خوش خبری سُنو

اب والدین بچیوں کے جنم پہ

اُنہیں موت کے ٹیکے لگوائیں گے

کہ

قانون اور اختیار اُن ہاتھوں میں ہے

جو پھول، علم اور آزادی کے خلاف

لکھتے ہیں، بولتے ہیں، فیصلہ سُناتے ہیں

حاکم اور ثقہ مانے جاتے ہیں۔

 

ہاں سُنو مریم، سنو خدیجہ، سنو فاطمہ!۔

آج وہ ایسا قانون بناتے ہیں

کہ آنکھوں سے لگاؤ

ہونٹوں سے چُو مو

گواہی دیں گے

جو قانونِ شہادت کے نام پر

تم نے ہمارے سروں پہ مارا ہے

ہم نہیں تم

واجب القتل ہو

کہ روشنی اور سچائی کے دشمن ہو

محبت کے قاتل ہو۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے