سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی سینٹرل کمیٹی  کا توسیعی اجلاس اتوار 27مئی 2022کو پروفیشنل اکیڈمی کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سنگت اکیڈمی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عطا ء  اللہ بزنجو نے کی۔اجلاس کا ایجنڈا:

۔1۔ پچھلی میٹنگ کے منٹس

۔2۔ سالانہ ممبرشپ فیس اور فنانس کے معاملات

۔3۔ پوہ زانت، سینٹرل کمیٹی اور جنرل باڈی اجلا س میں ممبرز کی حاضری

۔4۔ فیکلٹیزکا جائزہ

۔5۔ اگست میں سنگت کانگریس (اوپن سیشن)

پچھلی میٹنگ کے منٹس پڑھ کے سنائے گئے اور ان کی منظوری لی گئی۔

گزشتہ اجلاس میں جن  احباب کی غیر حاضری کے باعث بعض کی رکنیت منسوخ کی گئی تھی اور چند ایک کو مہلت دی گئی تھی کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔اس معاملے کا جائزہ لیا گیا۔اور کچھ ممبرز کی رکنیت مستقل طور پر منسوخ کی گئی، چند ممبرز کی رکنیت بحال کی گئی اور کچھ چند ایسے پرانے ممبرز کو اعزازی ممبر ڈکلیئر کیا گیا جو شہر سے باہر ہوتے ہیں۔

فیکلٹیز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ’آرٹ، کلچر اینڈ لٹریچر‘ کے نام کی  فیکلٹی کے معاملات ڈین فیکلٹیز محترمہ عابدہ رحمان سنبھالیں گی اور ان کی ٹیم میں   پروفیسر جاوید اختر، علی عارض اور عبدالستار شامل ہوں گے۔

اجلاس نے اگست میں سنگت کانگریس کے اوپن سیشن کی بھی منظوری دی۔

اگلا اجلاس تین ماہ بعد ہوگا۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے